اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ پچيس شوال المکرم حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے ايران ميں عزاداري کا سلسلہ جاري ہے ۔
اسي مناسبت سے دار الحکومت تہران سميت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں جمعرات کي رات سے ہي عزاداري کا سلسلہ شروع ہوا جو اس وقت بھي جاري ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مشہد مقدس حضرت امام علي رضا عليہ السلام اور قم ميں واقع حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کے روضوں ميں ہونے والي خصوصي مجالس ميں ملک اور بيرون ملک سے آئے ہوئے زائرين کي کثير تعداد نے شرکت کي اور حضرت امام جعفرصادق عليہ السلام کے حضور نذرانہ عقيدت پيش کيا ۔
دارالحکومت تہران اور ملک کے ديگ شہروں کے حسينيوں، مساجد اور مذہبي مراکز ميں بھي فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے عزاداري کا سلسلہ جاري ہے۔
عراق کے مقدس شہروں نجف ، کربلا ئے معلي اور کاظمين سے ملنے والي اطلاعات کے مطابق ان مقدس شہروں ميں بھي زائرين کا ہجوم ہے اور اہلبيت عصمت و طہارت کے چاہنے والے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے ايام شہادت کي مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد کررہے ہيں۔
.......
/169